مصر میں جنوبی سینا صوبے کے ایک سینٹ کیتھرین خانقاہ کے قریب سکیورٹی
فورسز پر کئے گئے حملے میں ایک پولیس افسر کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر
زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خانقاہ کے
دروازے کے قریب سیکورٹی چوکیوں پر مسلح شخص نے حملہ کر دیا۔ اسلامک اسٹیٹ
نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
سینٹ کیتھرین خانقاہ دنیا کے سب سے اہم عیسائی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ
حملہ اس وقت ہوا ہے جب دس دن بعد پوپ فرانسس مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ایک ہفتے پہلے دو گرجا گھروں پر کیے گئے حملے میں 45 لوگوں کی موت ہو گئی
تھی اور اسلامک اسٹیٹ نے ہی اس کی ذمہ داری لی تھی۔